انگریس کی قیادت میں بعض اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر نوٹوں کی منسوخی کا
معلنہ مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے آج وزیر اعظم
نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ کیا۔کانگریس، ترنمول کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، ڈی ایم، جھارکھنڈ مکتی مورچہ
اور کچھ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے نوٹوں کی منسوخی کے
معاملے پر اجلاس کے
بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں نوٹوں کی منسوخی کو آزادی کے بعد کا سب سے
بڑا گھپلہ بتایا اور کہا کہ اس سے ملک کی معیشت چوپٹ ہو گئی ہے۔کانگریس کےنائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نےنوٹوں کی منسوخی کا
فیصلہ کالے دھن اور بدعنوانی پر لگام لگانے کے لئے تھا لیکن وہ اس مقصد کو
حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔